لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی کے ڈویژن بینچ نے 3 ایم پی او نظر بندی کے خلاف پیشگی عدالتی اجازت کی پابندی کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔
ڈپٹی کمشنر کا کسی بھی شخصیت، کارکن کو کسی بھی وقت بغیر اجازت نظر بند کرنے کا اختیار بحال کر دیا گیا، یہ فیصلہ جسٹس جواد حسن اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل بنچ نے ڈپٹی کمشنر کی اپیل پر دیا۔
ڈویژن بینچ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتے میں جواب طلب کر لیا ،بعد ازاں عدالت نے سماعت ستمبر کے پہلے ہفتہ تک ملتوی کر دی۔