سکاٹ لینڈ ، 34 جڑواں بچے اگلے ہفتے ایک ہی سکول میں داخلہ لیں گے


سکاٹ لینڈ کے ایک پرائمری سکول میں آئندہ ہفتے 34 جڑواں بچے داخلہ لیں گے ہیں جو 2015 کے بعد سے دوسری بڑی تعداد بتائی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کے سکاٹ لینڈ کے ضلع اینورکلائیڈ کے سینٹ پیٹرکس پرائمری سکول میں بچوں کے 17 جڑواں جوڑے داخلہ لیں گے ، 2015 میں 19 جوڑے یعنی 38 بچے پرائمری سکول میں ایک ساتھ داخل ہوئے تھے جوعالمی ریکارڈ ہے۔

سندھ کے سرکاری اسکولوں میں بچے موسیقی سیکھیں گے

جڑواں جوڑے داخلے سے پہلے سکول میں ڈریس ریہرسل کیلئے جمع ہوئے جہاں 2015 میں داخلہ لینے والے 38 جڑواں بچے بھی موجود تھے۔

اینورکلائیڈ میں 2013 سے اب تک 147 جُڑواں جوڑے پرائمری سکول میں داخلہ لے چکے ہیں۔

 

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں