وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے 16 رکنی نگراں کابینہ تشکیل دے دی، جو پہلے مرحلے میں حلف اٹھائے گی۔
نجی ٹی وی کو وزیراعظم کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ میں ذوالفقار چیمہ، گوہر اعجاز، شعیب سڈل اور سرفراز بگٹی کے نام شامل ہیں۔
اسی طرح وزارت توانائی کیلیے محمد علی اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کیلیے شاہد آفریدی کو وزارت ملنے کا امکان ہے۔ نگران وزیرخزانہ کے لئے ڈاکٹر وقار مسعود کا نام زیر غور ہے۔