قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ ایشیا کپ سے چند دن پہلے لنکا پریمیئر لیگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔
کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق نسیم شاہ کو کندھے کی انجری ہوئی ہے، وہ گال ٹائٹنز کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔
رپورٹ کے مطابق نسیم شاہ کی جگہ شرف الاسلام کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا۔