اسلام آبادہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو کل پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
جسٹس بابر ستار نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت کی ۔
عدالت نے ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا اور ڈی سی اسلام آباد سے کل تک 3 ماہ کے ایم پی او کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
قیدی کو قانون میں ملنے والے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا ، اسلام آباد ہائیکورٹ
عدالت نے چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی ۔