پرویز الہیٰ 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے


لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو جسمانی ریمانڈ پر 21 اگست تک نیب کی تحویل میں دے دیا۔

نیب لاہور نے  پرویز الہٰی کو مالی بے ضابطگیوں کے کیس اور ٹھیکوں میں کک بیکس کے الزام میں احتساب عدالت میں پیش کیا، نیب تحقیقاتی ٹیم نے صدر تحریک انصاف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

پرویز الہیٰ کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی افواہیں، مونس الہیٰ نے وضاحت کر دی

نیب کے وکیل وارث علی جنجوعہ نے کہا کہ اس کیس میں چار لوگ پہلے ہی گرفتار ہیں، پرویز الٰہی کو کل گرفتار کرکے آج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ہے، پرویز الٰہی نے بطور وزیر اعلی صرف گجرات کے لیے 72 ارب روپے کے ڈویلپمنٹ پیکجز غیر قانونی طور پر منظور کئے۔

عدالت نے نیب ٹیم کی استدعا منظور کرتے ہوئے  پرویز الہٰی کو 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں