رسک ختم ہونے تک نوازشریف واپس نہیں آئیں گے ، خواجہ آصف


مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جب تک رسک زیرو نہیں ہوجائے گا ہم نواز شریف کی واپسی کا رسک نہیں لے سکتے۔

ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ عفو اور درگزر کا درس دینے سے پہلے صدر علوی اپنا ماضی اپنے سامنے رکھیں وہ اپنا ماضی بھول کر اب لوگوں کے سامنے وعظ کررہے ہیں۔

آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے بدلے پنجاب کی حکومت، خواجہ آصف کا انکشاف

انہوں نے  کہا کہ انصاف کے لیے دوسرے فریق کو سننا لازمی ہے مگر نواز شریف کو تو اپیل کا موقع بھی فراہم نہیں کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی اعلیٰ عدالتوں میں اپیل کرسکتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان نگران وزیراعظم کے لیے ڈاکٹر مالک کا نام تجویز ہوا تھا اور اس پر کسی سمت سے اختلاف نہیں تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں