آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب،خطۂ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھاربارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی،اس دوران خطۂ پوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔
نگران وفاقی کابینہ کیلئے زیر غور نام بھی سامنے آگئے
سب سے زیادہ بارش راولپنڈی (کچہری 68، چکلالہ ایئرپورٹ 67 ، شمس آباد 63)، اسلام آباد ( ایئرپورٹ 47، زیرو پوائنٹ ، بوکرا 46، گولڑہ 37، سید پور 8)، مری 12، اٹک 10، چکوال 2، دیر (بالائی 25، زیریں 18)، چراٹ، کاکول 10، بالاکوٹ 8، پاراچنار 3، مردان 2،کوٹلی 25، راولاکوٹ 16، مظفر آباد (سٹی 5 اور ایئرپورٹ 3)اور بونجی میں 2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پیر کو ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق تربت 47 اور ڈی آئی خان میں42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں
محکمہ موسمیات نے اپنے انتباہ میں کہا ہے کہ 14 سے16 اگست کے دوران تیز / موسلادھار بارش کے باعث کشمیر،گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، راولپنڈی /اسلام آباد کے مقا می اور برساتی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔
14اور15 اگست کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور، گوجرانوالہ،سیالکوٹ اورگردونواح میں تیز / موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔ جبکہ مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔