نواز شریف اگلے مہینے پاکستان آجائیں گے، خواجہ آصف

خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا  ہے کہ انوارالحق کاکڑ کا نام کہیں اور سے سامنے آنے میں کوئی حقیقت نہیں۔ 

ہم نیوز کے پروگرام”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں خواجہ آصف نے کہا ہےکہ ضرورت تھی کہ چھوٹے صوبوں کو حکمرانی میں حصہ دیا جائے، نگران وزیراعظم کیلئے انوارالحق کا نام سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر دیا گیا،انوار الحق کانگران وزیراعظم بننا خوش آئند بات ہے، انوارالحق کانام نگران وزیراعظم کیلئے سرفہرست تھا۔

انوار الحق عبوری نگران وزیراعظم ہیں، مزمل سہروردی

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اگلے مہینے پاکستان آجائیں گے، نوازشریف کو اختر مینگل کے تحفظات کو دورکرنا چاہئے، ہمیں بلوچستان کےمسائل کا قومی حل تلاش کرنا چاہئے، ہمیں بلوچستان کے ناراض لوگوں کو قومی دھارے میں لانا چاہئے۔

انوار الحق کاکڑ کون ہیں اور کیسے نگران وزیراعظم بنے

سابق وزیردفاع خواجہ آصف کا مزید  کہنا تھا کہ لیڈر آف اپوزیشن نے فروری میں الیکشن کا کہا ہے، الیکشن ڈیڑھ دو ماہ آگے جاسکتے ہیں، الیکشن فروری سے آگے نہیں جائیں گے۔


متعلقہ خبریں