بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں بھی 15اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافےکا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے خام تیل کی قمیت 86 ڈالر سے91 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ خام تیل پر دو ڈالر فی بیرل پریمیئم چارجز الگ ہیں ۔
ملک میں پٹرول کی کوئی قلت نہیں،اوگرا
دوسری جانب تیارپٹرول اور ڈیزل کی فی بیرل قیمت 97 ڈالرسے102 ڈالرتک پہنچ گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرقمیت یہی رہی توپاکستان میں پٹرول کی قمیت میں 15روپےفی لٹراور ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔