ملک کے نگران وزیر اعظم مقرر ہونے والے سینیٹر انوارالحق کاکڑ کیلئے 12 کا ہندسہ خوش بختی کی علامت بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے سینیٹ کی جنرل نشست پر آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑا اور اس پر 2018 میں سینیٹر منتخب ہوئے۔
نگران وزیراعظم کے معاملے پرپی ٹی آئی سے مشاورت نہیں ہوئی، شاہ محمود قریشی
انہوں نے12 مارچ 2018 کو اس عہدے کا حلف اٹھایا اور 12 اگست 2023 کو ہی انہیں پاکستان کا نگران وزیر اعظم بنایا گیا۔
نامزد نگران وزیراعظم سینیٹرانوارالحق کاکڑ کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے کان مہترزئی اور پشتونوں کے معروف قبیلے کاکڑ سے ہے۔