سابق رکن قومی اسمبلی کا جشن آزادی منانے کا منفرد انداز،ہزاروں لٹر مفت پیٹرول کی تقسیم

پٹرولیم مصنوعات

چنیوٹ میں سابق رکن قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ کی جانب سے ہزاروں لٹر پیٹرول مفت تقسیم کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق چنیوٹ میں سابق رکن اسمبلی قیصر احمد شیخ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی عوام میں ہزاروں لیٹر پیٹرول مفت تقسیم کیا گیا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ہوشربا اضافے کا امکان

اس حوالے سے قیصر احمد شیخ نے کہا کہ جشن آزادی پر گزشتہ 7 ،8 سال سے یہ سلسلہ چلتا آرہا ہے، ہر سال اس موقع پر عوام میں پیٹرول تقسیم کر رہا ہوں،سینکڑوں رکشے والوں میں پانچ لیٹر تک پیٹرول تقسیم کیا ہے جبکہ موٹر سائیکل سواروں میں کل 5 لیٹر پیٹرول تقسیم  کیا جائے گا۔

قیصر احمد شیخ کے حلقے میں بینر آویزاں کیا گیا جس کی عبارت میں میں لکھا ہے کہ ” پاکستان کی آزادی کے 76 سال مکمل ہونے پر موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشہ پر پاکستان کا جھنڈا لہراکر ڈیرہ قیصر احمد آنے والوں میں پانچ لیٹر پیٹرول مفت تقسیم کیا جائے گا ۔

روسی تیل کی درآمد سیاسی اسٹنٹ تھا؟ پی آر ایل پروسیسنگ سے کترانے لگی

آج تیرہ اگست کو ان کے ڈیرے پر سینکڑوں رکشہ ڈرائیورز نے ان سے پانچ لیٹر پیٹرول اور جوس کے ڈبے وصول کیے ہیں جبکہ موٹر سائیکل سواروں میں بروز سوموار 14 اگست صبح 9 بجے سے رات 12 بجے تک 5 لیٹر پیٹرول کا تحفہ دیا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں