ممنوعہ فنڈنگ ، پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت

PTI

الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس میں پی ٹی آئی کو تفصیلی جواب جمع کرانے کے لیے آخری مہلت دیدی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے دستخط سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو انصاف کے تقاضے کے تحت جواب جمع کرانے کی اجازت دی جاتی ہے، کمیشن نے پی ٹی آئی جواب کے ساتھ 50 ہزار روپے بھی ڈپٹی ڈائریکٹر لاء کے دفتر میں جمع کرانے کی ہدایت کی ۔

الیکشن کمیشن میں 3 نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ

حکم نامے میں کہا گیا ہے پی ٹی آئی 22 اگست کو شو کاز نوٹس کا حتمی جواب جمع کرائے، بصورت دیگر الیکشن کمیشن دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر حتمی فیصلہ جاری کر دے گا۔

 


متعلقہ خبریں