بھارتی اداکارہ شسمیتا سین کو کلکتہ کی یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دے دی


بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سشمیتا سین کو ریاست مغربی بنگال کی یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا۔

سابق ملکہ حسن وائرل انفکیشن کی وجہ سے تقریب میں بذات خود شرکت نہیں کرسکیں، ان کے والد سبیر سنگھ نے تقریب میں شرکت کرکے ڈگری وصول کی۔

معروف بھارتی اداکارہ کا پاکستان آنے کا اعلان

اداکارہ نے تقریب کی تصاویر شیئر کیں، انہوں نے تقریب کیلئے ایک پیغام بھی ریکارڈ کر کے بھیجا تھا جسے وہاں چلایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے والد کا خواب تھا کہ میں گریجویٹ کروں لیکن 18 سال کی عمر میں ملکہ حسن کے مقابلے کیلئے بھارت چھوڑ کر باہر گئی تھی۔ آج اپنے والد کو اپنا یہ اعزاز وصول کرتے دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں