کرکٹ ورلڈ کپ 2023، ٹکٹوں کی فروخت 25 اگست سے شروع ہو گی


نئی دہلی: بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے ٹکٹوں کی فروخت 25 اگست سے شروع ہوجائے گی۔

بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل افتتاحی میچ سے 40 روز قبل شروع ہو گا جو مختلف تاریخوں میں فروخت کیے جائیں گے۔

25 اگست سے غیر بھارتی وارم اپ میچز اور ایونٹ میں بھارت کے میچز کے علاوہ دیگر تمام میچز کے ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی جبکہ 30 اگست کو گوہاٹی اور ترویندرم میں ہونے والے بھارت کے میچز کے ٹکٹ فروخت ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہنواز دھانی ناراض ہو گئے

31 اگست کو چنئی، دہلی اور پونے میں ہونے والے بھارت کے میچز کے ٹکٹ فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے اور یکم ستمبر سے دھرم شالہ، لکھنؤ اور ممبئی میں بھارت کے میچز کے ٹکٹس فروخت ہوں گے۔

علاوہ ازیں 2 ستمبر کو بنگلورو اور کولکتہ، 3 ستمبر سے احمد آباد میں بھارت کے میچز کی ٹکٹیں فروخت ہوں گی جبکہ 15 ستمبر سے سیمی فائنل اور فائنل کے ٹکٹس فروخت ہوں گے۔


متعلقہ خبریں