ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر

کراچی: ڈرائیونگ لائسنس برانچوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے طریقہ کار کو مزید شفاف بنا دیا گیا، حکام نے امیدوار کے شناختی کوائف سے ٹیسٹ تک ویڈیو ریکارڈ مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک نے کمرشل ،نان کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیونگ ٹیسٹ ایس اوپیز پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

ایچ ٹی وی ،ایل ٹی وی لائسنس کے امیدوار کوائف اورشکل ویڈیو میں نمایاں کریں گے،ای ٹیسٹ کے دوران امیدوار کےقریب کیمرہ لگایا جائے گا،ای ٹیسٹ کے دوران امیدوار کے قریب کوئی غیر متعلقہ شخص موجود نہیں ہوگا۔

ٹیسٹ میں پاس اور فیل ہونیوالےامیدواروں کا ریکارڈ ٹریفک ہیڈ کوارٹربھیجاجائیگا،ٹیسٹنگ افسر امیدوار کےگاڑی سٹارٹ کرنے کا طریق کارویڈیو میں ریکارڈ کریگا،امیدوار کےسیٹ پر بیٹھنے ،شیشوں کی چیکنگ کا طریق کار ویڈیو ریکارڈ کیا جائے گا۔

ہینڈ بریک ،گاڑی کو نیوٹرل کرنے کا طریق کار بھی ویڈیو میں ریکارڈ کیا جائیگا،ایل ٹی وی لائسنس کے روڈ ٹیسٹ کیلئے 75،75فٹ لمبائی کا ٹریک بنایا جائیگا،ایل ٹی وی لائسنس کے روڈ ٹیسٹ کیلئے 10،10فٹ چوڑائی کا ٹریک بنایا جائیگا۔

نئے ایس او پیز کے مطابق ایچ ٹی وی لائسنس کیلئے 250،250 فٹ لمبائی کا ٹریک تیار کیا جائے گا،ایچ ٹی وی لائسنس کیلئے 15،15فٹ چوڑائی کا ٹریک تیار کیا جائے گا۔

گاڑی بیک کرتے وقت ’’کون ’’کو لگنے سے پہلے 2بارآگے پیچھے کرنے کی اجازت ہو گی۔ شیشے کی بجائے گردن موڑ کر پیچھے دیکھنے پر امیدوار فیل تصور کیاجائے گا۔


متعلقہ خبریں