ورلڈ کپ 2023: وریند سہواگ نے اپنی چار سیمی فائنلسٹ ٹیمیں بتا دیں

وریندر سہواگ

ورلڈ کپ وریندر سہواگ نے بھارتی پچز پر نیا پنڈورا باکس کھول دیا


سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے ورلڈکپ 2023 کے سیمی فائنل کیلئے اپنی ممکنہ چار ٹیموں کے نام بتا دیئے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر مجھ سے پوچھا جائے تو میں ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے لیے آسٹریلیا، انگلینڈ، پاکستان اور بھارت کا نام لوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ جس قسم کی کرکٹ کھیل رہے ہیں میرے نزدیک یہ دونوں ٹیمیں لازمی طور پر سیمی فائنل کھیلیں گی، دونوں ٹیمیں غیر روایتی کرکٹ کھیلتی ہیں اور اس طرز کی کرکٹ میں دونوں ٹیموں کے پاس اچھا تجربہ موجود ہے۔

اس کے علاوہ آسٹریلیا اور انگلینڈ جیسی ٹیموں کی برصغیر میں پرفارمنس بھی اچھی رہی ہے۔

پاکستان ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ایونٹس کیلئے گرین شرٹس اپنے جذبے اور مسلسل اچھی کارکردگی کے باعث مضبوط ٹیم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے محدود اوورز کی کرکٹ میں نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں، گرین شرٹس کا ہم آہنگ ٹیم ورک، نظم و ضبط اور کھیل کے دوران خاص لمحوں سے فائدہ اٹھانے کی مہارت انھیں سیمی فائنل کیلئے مضبوط امیدوار بناتی ہے۔


متعلقہ خبریں