وزیراعظم محمد شہبازشریف کی جانب سے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر عوام کے لئے ٹارگٹڈ سبسڈی کے خصوصی تحفہ کا باقاعدہ آغاز کل جمعہ سے ہو گا۔
سبسڈی کے تحت ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز پر 5 بنیادی اشیائے ضروریہ کم ترین نرخ پر دستیاب ہوں گی۔
یوٹیلٹی اسٹورز پر مزید اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
ٹارگٹڈ سبسڈی میں آٹا 648 روپے فی10 کلو، گھی 353 روپے فی کلو، چینی 100 روپے فی کلو، جبکہ دالوں اور چاول پر 25 روپے فی کلو کی خصوصی رعایت دی جائے گی۔
سبسڈی کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ گھرانے کے لئے اہل ہیں۔ سہولت سے مستفید ہونے کے لئے بی آئی ایس پی کے خصوصی رجسٹریشن کائونٹر یوٹیلیٹی سٹورز پر قائم کئے جا رہے ہیں۔