چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی وکلاء کے ہمراہ اٹک جیل پہنچ گئیں۔
جیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے دی۔ تاہم پی ٹی آئی وکلاء شیر افضل، نعیم پنجوتھا اور علی اعجاز کو اجازت نہیں مل سکی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے پہلی رات اٹک جیل میں گزاری
بشریٰ بی بی 4 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کے ساتھ اٹک جیل پہنچیں، پولیس ناکہ پر گاڑیوں کو آدھے گھنٹے تک روکا گیا۔
وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ نے اجازت دی ہے۔