بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

earthquake

کوئٹہ کے نواحی ضلع ژوب کے گردو نواح میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکزنے ریکٹرسکیل پرزلزلے کی شدت 3 جبکہ گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی ہے۔

زلزلے کی شدت کم ہونے کی وجہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع اب تک موصول نہیں ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں