شادی کے بعد بیوی مرد نکلی، شوہر پولیس کے پاس پہنچ گیا

دوسری شادی

دو سال قبل ہونے والی منگنی کے بعد جب شادی ہوئی تو مصری شہری پر انکشاف ہوا کہ اس کی بیوی عورت نہیں بلکہ مرد ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مصری شہری نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کی بیوی عورت نہیں ہے بلکہ وہ مردانہ خصوصیات کی حامل ہے۔

پولیس کو دی گئی درخواست میں شہری نے کہا کہ میری دو سال تک منگنی رہی لیکن اندازا نہ ہو سکا، سسرال والوں نے بھی اس بارے میں کچھ نہ بتایا، شادی کے بعد معلوم ہوا کہ بیوی عورت نہیں ہے۔

مصری شہری نے اپنی درخواست میں بتایا کہ جب بیوی کا ڈاکٹر سے معائنہ کروایا تو رپورٹس میں تصدیق ہوئی کہ میری بیوی میں زنانہ اور مردانہ دونوں خصوصیات موجود ہیں۔

اس بارے میں لڑکی کے گھر والوں نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی پیدائش کے بعد سے نو سال تک ایک لڑکے کے طور پر زندگی گزارتی رہی تھی لیکن اس کے بعد اس میں زنانہ خصوصیات ابھر آئیں۔


متعلقہ خبریں