ایل این جی ریفرنس ، شاہد خاقان عباسی کو ریلیف مل گیا


نیب ترامیم کے تحت احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف نیب ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل کردیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایل این جی ریفرنس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت یہ ریفرنس احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں۔ جج نے احکامات جاری کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف نیب ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل کردیا۔

نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر ایل این جی ریفرنس خارج کرنے کی استدعا

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت ایف آئی اے سے متعلق کیسز سنتی ہے، لہٰذا نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت دائرہ اختیار نہ ہونے پر یہ کیس اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کو منتقل کیا جاتا ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں