نیب لاہور نے مونس الہیٰ کے سیکریٹری سہیل اصغر اعوان کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سہیل اصغر اعوان پر سرکاری ٹھیکوں میں مبینہ کک بیکس وصول کرنے کا الزام ہے۔ احتساب عدالت نے سہیل اعوان کا 16 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
منی لانڈرنگ کیس ، مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دیدیا گیا
نیب کی جانب سے دائر 2 ارب روپے کے کرپشن کیس میں مونس الہیٰ کے سیکرٹری سہیل اعوان کو پرویز الہٰی اور دیگر کے ساتھ نامزد کیا گیا ہے۔