حکومت نے سرکاری ملازمین کے سفری اور ڈیلی الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق گریڈ ایک سے 22 تک کے ملازمین کے سفری اور ڈیلی الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ کر دیاگیا ہے، اس پر عملدرآمد رواں سال یکم جولائی سے ہی ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 5 سے 11 کے ملازم کا ڈیلی الاؤنس 1320 روپے ہو گا، گریڈ 12 سے 16 کے ملازم کا 2160، گریڈ 17 سے 18 کے افسر کا ڈیلی الاؤنس 3840 ہو گا۔
یہ ہمارا آخری چانس ہے، ماہر معاشیات نے پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
گریڈ 19 اور 20 کے افسر کا ڈیلی الاؤنس 4920 روپے ہو گا، گریڈ 21 کا الاؤنس چھ ہزار جبکہ گریڈ 22 کے افسر کا ڈیلی الاؤنس 7200 روپے ہو گا۔
سرکاری ملازمین کے ٹرانسپورٹ الاؤنس میں کار کے لئے 7.50 روپے جبکہ موٹر سائیکل کے لئے 3.75 روپے فی کلومیٹر اضافہ کیا گیا ہے، ذاتی کار کے استعمال پر سفری الاؤنس 15 روپے فی کلومیٹر ہو گا جبکہ موٹر سائیکل کے استعمال پر 6 روپے فی کلومیٹر ہو گا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے اس نوٹیفکیشن کے مطابق سفری اور ڈیلی الاؤنس صرف بڑے شہروں کے لئے نافذ العمل ہو گا۔