موجود اسمبلی کے ہر رکن نے جمہوریت کی قبر کھودنے میں گورکن کا کردار ادا کیا، فواد چودھری

fawad chaudhry

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ موجود اسمبلی کے ہر رکن نے جمہوریت کی قبر کھودنے میں گورکن کا کردار ادا کیا۔

سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بے معنی کابینہ اور بے وقعت اپوزیشن، پاکستان کی تاریخ کی بدترین اسمبلی کل تحلیل ہو جائیگی، اس اسمبلی کے ہر موجود ممبر نے آئین اور جمہوریت کو خنجر گھونپا اور جمہوریت کی قبر کھودنے میں گورکن کا کردار ادا کیا.

انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر کہ ہم اس وقت اسمبلی کا حصہ نہیں اور جب بھی عوام کی عدالت میں پیش ہوں گے یہ گناہ ہمارے سر نہیں ہوں گے۔


متعلقہ خبریں