چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کسی اور کیس میں بھی ہو سکتی ہے، رانا ثنااللہ


پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سی سی آئی نے مردم شماری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام” ہم دیکھیں گے منصور علی خان کیساتھ” میں رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مردم شماری منظور ہو جائے تو آئین کے مطابق حلقہ بندیاں ہوتی ہیں، نئی حلقہ بندیاں 120دن میں ہونی ہیں تو 2023میں کیسے الیکشن ہو سکتے ہیں،مارچ کے پہلے ہفتے یا فروری کے آخری ہفتے میں الیکشن ہوں گے، یہ نگران حکومت بھی 90روز سے تجاوز کرے گی جو پہلی مرتبہ نہیں ہو ا۔

جہانگیرترین نے بڑی اہم وکٹیں گرا دیں

لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو حکومت یا اسلام آباد پولیس نے گرفتارنہیں کیا،بلکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالتی حکم پر گرفتار کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو رہائی مل سکتی ہے لیکن نااہلی برقراررہے گی، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کسی اور کیس میں بھی ہو سکتی ہے، نیب میں توشہ خانہ کیس چل رہا،القادرٹرسٹ کیس بھی سیریز ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے اپنی حکومت خود ختم کی، پرویز خٹک

وزیر داخلہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے گھر میں بلٹ پروف کمرا بنایا ہواتھا۔   دورازہ نہیں کھولا تو کٹر سے اسے کھولا گیا، کمرے میں 2 باکس پڑے تھے انہوں نے کہا ان کو ہاتھ نہیں لگانا، جب چیک کرنے کا بولا گیا تو انہوں نے اجازت دیدی، یہ سمجھا جارہا تھا کہ اس میں کوئی قرآنی نسخہ ہو گا لیکن ان میں تعویذ تھے۔

ان کا مقدر بھی اٹک جیل ہےاگر۔۔۔  ارشاد بھٹی نے خاموشی توڑ دی

پروگرام میں وفاقی وزیر نے کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہا کرتے تھے کہ سب کو عام قیدیو کی طرح رہنا چاہیے، جیل میں کوئی بہترین کلاس نہیں ہونی چاہیے، جیسا چیئرمین پی ٹی آئی چاہتے تھے پھر اس میں عام طرح کا رویہ تو ہوتا ہے، جس ماحول کا وہ کہہ رہے کہ یہاں پر مکھیاں، کیٹرے اور کھلا واش روم ہے،اس کیلئے میں چیئرمین پی ٹی آئی سے یہ گزارش کروں گا کہ یہ جیلوں میں ہوتا ہے۔

ہم بھی ایسی ہی جگہوں پر رہے ہیں، جن کنڈیشنز کا چیئرمین پی ٹی آئی نے ذکر کیا ہے میری دفعہ بھی بالکل یہی کنڈیشنز تھیں،اور یہی وجہ ہے کہ میں نے ان کے بات کو رد نہیں کیا۔

ن لیگ نے تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی

انہوں نے کہا ہے کہ دو چار دن کے بعد تجربے کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں فرش پر بڑی پرسکون نیند آنا شروع ہو جاتی ہے،  بیڈ کی کمی بندے کو محسوس نہیں ہوتی۔

اگر وہاں پر کوئی کیٹرے پھر رہے ہیں تو پھر وہ کانوں میں کاٹن رکھ لیا کریں کیونکہ یہ اگر کان میں گھس جائیں تو یہ بڑا پریشان کرتے ہیں اگر چاہیں تو ناک میں بھی ڈال لیں۔

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق کو ن لیگ میں شمولیت کی پیشکش کر دی

لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے مشاورت کا عمل مکمل کر لیا ہے، اب حتمی فیصلہ قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ہونا ہے۔

مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں ۔


متعلقہ خبریں