پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے چیئرمین شپ کا عہدہ تاحیات مختص کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت ہوا، جس میں کور کمیٹی کی متفقہ قرارداد کی منظوری کے بعد چیئرمین کا منصب تاحیات بانی چیئرمین کیلیے مختص کردیا گیا۔
کور کمیٹی نے جیل سے چیئرمین کی جانب سے بھیجی جانے والی ہدایات کی روشنی میں یوم آزادی بھرپور انداز سے منانے کا فیصلہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پاکستان اور دنیا بھر میں یومِ آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔