کراچی میں بھتہ مافیا کی کارروائیاں پھر شروع ہوگئی ہیں۔
گینگ وار سرغنہ وصی لاکھو کے گروہ کے 15 سے 20 مسلح کارندے لیاری کے علاقے نیا آباد، بغدادی اور کلری میں سرگرم ہیں جو موٹرسائیکلوں پر شیر شاہ، سائٹ، کھارادر، میٹھادر اور دیگر قریبی علاقوں میں بلڈرز، تعمیراتی گروپوں، جیولرز، تاجروں اور کاروباری شخصیات سے بھاری بھتے کی وصولی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
لاہور، بیرون ملک مقیم تاجر سے 5 کروڑ بھتہ مانگنے والا سوتیلا بھائی نکلا
روزانہ کی بنیاد پر کاروباری افراد کو بھتے کی پرچیاں یا فون کالز موصول ہو رہی ہیں۔
حساس ادارے کے ایک اعلیٰ افسر کے مطابق وصی لاکھو کا گروہ ماضی قریب میں 100 سے زائد وارداتیں کرچکا ہے ، اس گروہ کی جانب سے کئی بلڈرز کو بھتے کی پرچیاں بھیجی یا کالیں کی گئی ہیں۔
افسر کے مطابق لیاری اور ملحقہ آبادیوں میں 2013 کی طرز کے حالات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔