سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیاروں کی ری فیولنگ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔
اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان اسٹیٹ آئل نے جیٹ ری فیولنگ کی سہولت کو یقینی بنایا ہے،سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ 14اگست کو اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا خیر مقدم کرے گا۔
سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری، کراچی سے براہ راست اسکردو کیلئے پروازوں کا اعلان
یاد رہے 14اگست کو پی آئی اے کی دبئی سے سکردو کیلئے پہلی بین الاقوامی پرواز شیڈول ہے،سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بین الاقوامی پروازوں کا آغاز خطے کو علاقائی اور بین الاقوامی علاقوں سے ملانے کی طرف بڑا قدم ہے۔