تحریک انصاف کے چیئرمین قاسم کے ابو ہیں اور رہیں گے، شاہ محمود قریشی

افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے کی تہہ تک پہنچ چکے ہیں، وزیرخارجہ

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین قاسم کے ابو ہیں اور رہیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پشاور میں تحریک انصاف کو نمایاں کامیابی ملی، حویلیاں (ن) لیگ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، وہاں (ن) لیگ تیسرے نمبر پر آئی ہے، اب سمجھ آجانی چاہیے کہ الیکشن میں کیوں تاخیر کی جا رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بہت سی جماعتوں کا دہرا معیار سامنے آگیا ہے، حکومت نے 9 اگست کو اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا اس پر ہمیں اعتراض نہیں، قوم انتخابات کی منتظر ہے، نئے انتخابات آئینی اور جمہوری تقاضا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل کے چھوٹے سے کمرہ میں رکھا گیا ہے، سابق وزیر اعظم کو جیل میں کوئی سہولیات بھی نہیں دی گئیں۔


متعلقہ خبریں