ملک میں واٹس ایپ کی متبادل چیٹنگ ایپ ’’بیپ پاکستان‘‘ کا اجراء کر دیا گیا، وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے باقاعدہ ”بیپ” پاکستان نامی ایپلیکیشن کا افتتاح کیا۔
وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہاکہ آج بیپ پاکستان کا ایپلی کیشن کا تجرباتی آغاز کیا جا رہا ہے، پہلے 30 دن میں ایپلی کیشن کو وزارت اور این آئی ٹی بی ٹیسٹ کریں گے، 30دن کے بعد ایپلی کیشن 41 وزارتوں اور محکموں کیلئے اوپن کردی جائے گی۔
اگر آپ موبائل فون کے یہ دو ماڈل استعمال کر رہے ہیں تو ستمبر سے پہلے تبدیل کر لیں
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ تیسرے مرحلے میں ایپلی کیشن کو پورے پاکستان میں لانچ کیا جائے گا،یہ ایپ واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کا متبادل ہوگی۔