عام انتخابات وقت پر کرانے کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع

Senate Election

 عام انتخابات وقت پر کرانے کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی گئی۔

سینیٹر مشتاق احمد کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات مقررہ مدت کے اندر کرئے جائیں ۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ جمہور کے نمائندوں کے انتخاب کیلئے آئین میں تفصیلی، لازمی طریقہ کار دیا گیا ہے اس پر عمل درآمد ریاست پاکستان کے تمام اداروں پر لازم ہے۔

چیئرمین سینیٹ کے خلاف قرارداد جمع کرا دی گئی

قرارداد میں کہا گیا کہ مقررہ مدت میں انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کا استحقاق نہیں بلکہ آئینی فریضہ ہے۔

یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق مقررہ مدت کے اندر انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لیے فوری تمام ضروری اقدامات کرے۔ اورتمام ریاستی ادارے الیکشن کمیشن کو بر ممکن مدد فراہم کریں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں