بجلی صارفین پر 144 ارب 69 کروڑ پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی گئی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین پر اضافی بوجھ کے لئے نیپرا سے رجوع کر لیا۔
نیپرا سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 144 ارب 69 کروڑ روپے اضافے کی درخواست کی گئی ہے، نیپرا اتھارٹی ڈسکوز کی درخواست پر 23 اگست کو سماعت کرے گی۔
اشرافیہ کو 220 ارب کا پیٹرول اور 550 ارب روپے کی مفت بجلی بند کرنے کا مطالبہ
فیسکو 23 ارب 49 کروڑ روپے اضافہ جبکہ گیپکو نے 16 ارب 13کروڑ کا اضافہ مانگ لیا ہے، حیسکو اور آئیسکو کی جانب سے 9،9 ارب روپے کے اضافے کی درخواست دی گئی ہے۔
لیسکوکی جانب سے 31 ارب اور میپکو نے 27 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالنے کی درخواست دی ہے، پیسکو نے 9 ارب، کیسکو نے 7 ارب، سیپکو نے 5 ارب اور ٹیسکو نے 4 ارب کا اضافہ مانگا ہے۔