تحریک انصاف کا اہم رہنما 2 بیٹوں سمیت گرفتار


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رحیم کاکڑ کو دو بیٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ 

کوئٹہ پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما رحیم کاکڑ کو 2 بیٹوں سمیت گرفتارکیا ہے، پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما رحیم کاکڑ اوردیگر رہنمائوں کو گزشتہ روزصوبائی دارالحکومت میں احتجاج کےدوران سڑکیں بند کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

تحریک انصاف کے اہم رہنما آئی پی پی میں شامل ہو گئے

پولیس کے مطابق سابق میئر کوئٹہ رحیم کاکڑ اور ان کے دوبیٹوں کی ان کے گھر سے گرفتاری عمل میں لائےگئی ہے جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں