پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی رکن اورسابق ایم پی اے جاوید حکیم قریشی لندن میں انتقال کر گئے

PPP

پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی رکن اور راولپنڈی سے پی پی پی کے سابق ایم پی اے جاوید حکیم قریشی علالت کے بعد لندن میں انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جاوید حکیم قریشی 1970 میں پی پی پی راولپنڈی کے صدر بنے اور اسی حیثیت میں راولپنڈی سے ایم پی اے منتخب ہوئے ۔

ایکنک اجلاس، 110 ارب روپے سے زائد کے منصوبوں کی منظوری

مرحوم  شعبہ صحافت اور تعلیم سے وابستہ تھے ، ضیا الحق دور میں وہ جلا وطن ہو کر لندن میں قیام پذیر ہوئے اور وہاں ایک ایجو کیشن سسٹم قائم کیا۔

جاوید حکیم قریشی کی بیٹی غزل فیصل نے بتایا کہ مرحوم کی تدفین لندن میں ہو گی ، جاوید حکیم قریشی 60 کے عشرے میں راولپنڈی پریس کلب کے صدر بھی رہے ۔


متعلقہ خبریں