نواب شاہ ، ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 30 افراد جاں بحق ، 50 زخمی


نواب شاہ سرہاری کے قریب ہزارہ ایکسپریس کی  10 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہو گئے۔

کراچی سے  ایبٹ آباد جانے والی ٹرین میں 1100 سے زائد مسافر سوار تھے ۔  سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔

ٹرین حادثہ: 72 سے زائد زخمی، 6 کی حالت نازک ہے، ڈپٹی کمشنر

ریلوے حکام کے مطابق کچھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور کچھ الٹ گئیں ، ریلوے کا عملہ اور مقامی افراد امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔  15 لاشوں کو نکال لیا گیا ، قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ادھر ڈی ایس ریلوے محمود الرحمن کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ٹرین حادثہ: جی اوسی پنو عاقل کی جانب سے ریسکیو ریلیف سنٹر قائم

انہوں نے کہا کہ ریلیف ٹرین روہڑی اورکوٹری اسٹیشن سے روانہ کر دی ہے، ریلوے ٹریک کو جلد سے جلد بحال کرنے کیلئے کام کریں گے۔

ریلوے حکام کا کنہا ہے کہ کراچی سے تاحال ٹرینوں کی روانگی معمول کے مطابق ہے، تاہم  ٹرینوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا امکان موجود ہے ، حکام نے مزید بتایا کہ ٹرین کی اکنامی کلاس میں 1 ہزار مسافروں اور اے سی کلاس میں 130 افراد نے بکنگ کروائی تھی ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں