ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، اس موقع پر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کے جھٹکے سوات، مانسہرہ، بٹگرام، تورغراورملحقہ علاقوں میں محسوس کئے گئے، اپر ہزارہ ڈویژن اور بونیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیمامر کزنے زلزلے کی شدت 5.4 بتائی ہے، زیر زمین گہرائی 150 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان بتایا گیا ہے۔