اوکاڑہ میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر دریائے ستلج میں کشتی ڈوبنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہو گئی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق کشتی میں تقریباً 45 افراد سوار تھے ، 8 کا تعلق اوکاڑہ جبکہ 32 کا بہاولنگر سے تھا، کشتی الٹنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔
مراکش کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 6 افراد ہلاک
حکام نے بتایا کہ اب تک خواتین اور بچوں سمیت 33 افراد کو بچا لیا گیا ہے ، جاں بحق افراد میں 5 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق اب تک 4 لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ آٹھ افراد لاپتہ ہیں۔ جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔