گوجرانوالہ ، زہریلا کھانا کھانے سے فیکٹری کے 70 ملازمین کی حالت غیر


گوجرانوالہ میں زہریلا کھانا کھانے سے فیکٹری کے 70 ملازمین کی حالت غیر ہو گئی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد میں سے 7   کی حالت تشویشناک ہے ۔

حکام کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے علی پور چٹھہ میں چپ بورڈ بنانے والی فیکٹری کے ملازمین نے فیکٹری کے اندر بنے میس سے کھانا کھایا جس کے بعد سب کی حالت بگر گئی۔

مبینہ طور پر زہریلا کھانے سے مدرسے کے 3 طالبعلم جاں بحق

اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد نے کہا ہے کہ  کھانے کے  نمونے  لے لیے گئے ہیں اور کھانا بنانے والے باورچی کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں