سائرس قاضی کو سیکریٹری خارجہ تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی

Syrus Sajjad Qazi

وفاقی حکومت نے جاتے جاتے اہم شخصیت کی تعیناتی کی منظوری دیدی


وفاقی حکومت نے سائرس قاضی کو نیا سیکریٹری خارجہ تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سائرس قاضی موجودہ سیکریٹری خارجہ کے ریٹائر ہونے پر بطور سیکریٹری خارجہ عہدہ سنبھالیں گے۔

پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ 7 اگست تک جاری رہے گا، پی ڈی ایم اے

موجودہ سیکریٹری خارجہ اسد مجید خان 16اگست کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

یاد رہے کہ  سائرس سجاد قاضی اس وقت وزارت خارجہ میں سینئیر ترین افسر اور بطور اسپیشل سیکریٹری فرائض انجام دے رہے ہیں۔

رانگ وے موٹر سائیکل چلانے والے پر 2 ہزار جرمانہ، سندھ اسمبلی میں ترمیمی بل منظور

سائرس قاضی نے بطور سفیر پاکستان ہنگری اور ترکی میں خدمات انجام دی ہیں، حال ہی میں ان کو ترکی سے واپس بلایا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں