پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ، نوٹی فکیشن جاری


محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کر دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے سرکاری ملازمین کو مناسب ریلیف دینے کیلئے کہا تھا۔ بجٹ میں تنخواہوں میں مناسب اضافہ نہ ہونے پر سرکاری ملازمین سراپا احتجاج تھے۔

گزشتہ کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35فیصد اضافہ کی منظوری دی تھی، محکمہ خزانہ پنجاب نے تنخواہوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے گریڈ سولہ تک کے ملازمین کو رننگ بنیادی تنخواہ کا 35 فی صد اضافہ ملے گا، گریڈ سترہ سے گریڈ بائیس تک کے ملازمین کو رننگ بنیادی تنخواہ کا 30فی صد اضافہ ملے گا۔


متعلقہ خبریں