ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

rain latest report

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ کے روز کشمیر، گلگت بلتستان ، اسلام آباد ، خطہ پوٹھوہار ، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار ، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں