ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو بےقصور قرار دے دیا


واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو بےقصور قرار دے دیا۔

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن کی عدالت میں پیش ہوئے۔ جج نے 6 جنوری کو کیپٹل ہل پر پیش آئے واقعات سے متعلق الزامات پڑھ کر سنائے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے خود کو بے قصور قرار دے دیا۔

امریکی عدالت نے کیپٹل ہل کیس کی اگلی سماعت 28 اگست تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: 110 سالہ خاتون اسکول داخل

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی وجہ سے انہیں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر الزامات ثابت ہوئے تو انہیں مجموعی طور پر 55 برس قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں