چیئرمین پی ٹی آئی مختلف مقدمات میں اسلام آباد پولیس اور نیب میں کل طلب

NAB

نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کردیا


چیئرمین پی ٹی آئی کو مختلف مقدمات میں اسلام آباد پولیس اور قومی احتساب بیورو ( نیب) میں کل طلب کر لیا گیا۔

نیب نے 190 ملین پاؤنڈ این سی اے اسکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو کل طلب کرلیا، دوسری جانب پولیس نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو 4 مقدمات میں تفتیش کیلئے طلب کرلیا ہے۔

نیب میں 190ملین پاؤنڈ این سی اے اسکینڈل کی تحقیقات میں چیئرمین پی ٹی آئی کوکل نیب میلوڈی آفس طلب کرلیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو کل صبح ساڑھے11بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے اور اپنے ساتھ متعلقہ دستاویزات بھی ساتھ لانے کا کہنا گیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے بھی 4 مختلف کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کرلیا ہے، اور انہیں شہادتیں اور صفائی کے ثبوت ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر تھانہ کراچی کمپنی، ترنول اور کوہسار میں مقدمات درج ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف پیش نہ ہونے پرقانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔


متعلقہ خبریں