سیمنٹ کی کھپت میں 57 فیصد اضافہ

سیمنٹ سستا

ملک میں سیمنٹ کی کھپت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو جولائی 2023 میں 57 فیصد بڑھ گئی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق رواں سال جولائی میں 32 لاکھ 12 ہزار ٹن سیمنٹ فروخت ہوئی۔

اعلامیہ کے مطابق جولائی میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 27 لاکھ 76 ہزار ٹن جبکہ سیمنٹ کی برآمد 4 لاکھ 35 ہزار میٹرک ٹن رہی۔

جنگ کے مطابق سیمنٹ مینوفیکچررز کا کہنا ہے کہ جولائی 2023 میں سیمنٹ کی فروخت جولائی 2022 کے مقابلے 47 فیصد زائد رہی۔


متعلقہ خبریں