استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی سیاسی جدو جہد کے بعد انہیں 2018 میں دو چیزیں تحفے میں ملیں ۔
ہم نیوز کے پروگرام ” اپ فرنٹ ود مونا عالم” میں سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایک تحریک انصاف کو اقتدار ملا، اور اس اقتدار کے اندر بشری بی بی انہیں تحفے میں ملیں ہیں۔
تحریک انصاف نے عثمان بزدار سمیت 22 اہم ارکان کو پارٹی سے فارغ کر دیا
رہنما استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ اگر الیکشن ان پوری جدوجہد کا محور ہوتا تو سپریم کورٹ کے کہنے پر کمیٹی تشکیل دیدی گئی، اس کمیٹی نے رائے شماری کر کے ایک تاریخ دیدی اور جلد الیکشن کیلئے بجٹ سے فوری بعد اس کمیٹی نے الیکشن کا مشترکہ اور متفقہ لائحہ عمل طے کر لیا۔
پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد کیلئے تیار ہیں ، تحریک انصاف پارلیمنٹرینز
انکا کہنا تھا کہ تو پھر اس فیصلے کو کس نے سبوتاژ کیا،اسی بشری بی بی سے تاریخ فائنل کی کروائی گئی تھی جب چیئرمین پی ٹی آئی نے ان سے پوچھا تو بشری بی بی نے کہا کہ یہ تو نحوست کی تاریخیں ہیں،آپ کو عبرتناک شکست ہو گی، میرے استخارے میں یہ تاریخ نہیں آتی لہذا آپ اس فیصلے کو مسترد کر دیں، انہوں نے حسب روایت یوٹرن لے کر پورے سیاسی عمل کو تہس نہس کیا،اور پیچھے ہٹ گئے۔