خبردار! لڑکی کو ‘دل والا ایموجی’ بھیجنے پر اب جیل ہوسکتی ہے


کویت میں واٹس ایپ یا سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر کسی لڑکی کو دل بھیجنا جرم قرار دے دیا گیا ہے۔

گلف نیوز کے مطابق کویتی وکیل حیا الشلاحی کے مطابق اس جرم کے مرتکب افراد کو 2 سال تک قید اور 2000 کویتی دینار سے زیادہ جرمانہ ہو سکتا ہے۔

اسی طرح پڑوسی ملک سعودی عرب میں بھی واٹس ایپ پر ’ریڈ ہارٹ‘ ایموجیز بھیجنے پر جیل کی سزا ہوسکتی ہے اس کا اعلان گزشتہ برس فروری میں ہوا تھا۔

سعودی قانون کے مطابق جو بھی اس فعل کا مرتکب پایا گیا اسے 2 سے 5 سال قید کی سزا کے ساتھ ساتھ 100,000 سعودی ریال کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔

سعودی سائبر کرائم کے ماہر کے مطابق واٹس ایپ پر ریڈ ہارٹ بھیجنے کو ملک کے دائرہ اختیار میں ‘ہراساں کرنا’ سمجھا جاتا ہے، سعودی عرب میں اینٹی فراڈ ایسوسی ایشن کے رکن المعاتز قطبی نے واضح کیا کہ ‘ آن لائن گفتگو کے دوران مخصوص تصاویر اور ایموجیز بھیجنے پر اگر متاثرہ فریق کی طرف سے مقدمہ دائر کیا جاتا ہے تو یہ ہراساں کرنے کے جرم میں آسکتا ہے’۔

البتہ مسلسل خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ 300,000 سعودی ریال تک بڑھ سکتا ہے اور اس کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 5 سال قید ہو سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں