پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، بڑا قدم اٹھا لیا گیا

petrol

کراچی تاجر الائنس ویلفیئر ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا۔

اس ضمن میں چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 20روپے فی لیٹر اضافہ مہنگائی اور غربت کی ماری عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کے مترادف ہے ایسے فیصلوں سے لوگوں کی زندگیوں میں مشکلات بڑہیں گی مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں پہلے ہی مجموعی طور پر29فیصد کے قریب مہنگائی میں اضافہ ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی عیاشیوں کا خرچہ غریب عوام کی جیبوں سے نکال رہے ہیں جبکہ غریب انسان دووقت کی روٹی سے بھی تنگ ہوچکا ہے ، آٹا، دال ، چاول ، چینی، دودھ کوئی ایسی چیز نہیں ہے جس کے نرخوں میں اضافہ نہ ہوا ہو۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان میں آئی ایم ایف کی حکومت ہے جو وہ چاہتے ہیں بالکل ویسا ہی ملک میں ہوتا ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ ہوشربا اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئیگا جو غریبوں کی مشکلات کو مزید بڑھا دیگا۔


متعلقہ خبریں