گلگت بلتستان: محکمہ صحت کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد بڑھا دی گئی


گلگت بلتستان میں محکمہ صحت کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمرکی حد بڑھا دی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے گلگت بلتستان میں محکمہ صحت میں خدمات انجام دینے والے اسٹاف کی ریٹائرمنٹ کی حد میں اضافہ کرتے ہوئے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز، نرسنگ اور ٹیکنیکل اسٹاف کی ریٹائرمنٹ کی عمر65 سال مقرر کر دی ہے۔

حکومت کی جانب سے محکمہ صحت کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں