جسٹن ٹروڈو نے 18 سال بعد اہلیہ سے راہیں جدا کر لیں


کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نےاپنی اہلیہ سے 18 سال بعد راہیں جدا کر لیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے اہلیہ سے علیحدگی کے لیے تمام قانونی اور اخلاقی اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی پرورش کے لیے ایک خاندان کی طرح معاملات کو لے کر چلیں گے۔ پورا خاندان اگلے ہفتے چھٹیوں پر اکھٹا بھی ہو رہا ہے۔

51 سالہ ٹروڈو اور 48 سالہ سوفی کی شادی مئی 2005 کے آخر میں ہوئی تھی۔ ان کے تین بچے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں